نئی دہلی،24نومبر(ایجنسی) اداکار عامر خان کے عدم رواداری پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ مچ گیا ہے. بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے منگل کو پریس کانفرنس کر کے عامر خان پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے
کہا کہ عامر خان نے پبلسٹی کے لئے اس طرح کا بیان دیا ہے. اس ملک نے عامر خان کو محبت اور احترام دیا اور سٹار بنا دیا ہے. شاہنواز حسین نے کہا کہ عامر کے اس بیان سے ملک کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے عامر اس طرح کے بیان سے خوف زدہ نہیں بلکہ عوام کو ڈرا رہے ہیں.